کپل دیو نے عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کپل دیو نے عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ممبئی :پاکستان میں عام انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی ہے اور عمران خان اگلے متوقع وزیراعظم ہیں ،اس صورتحال کے تناظر میں اب عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغا مات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور بھارت سے بھی ان کے لیے پیغامات آ رہے ہیں ۔بھارت کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے پیغام کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیج دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے علاقے لیاری سے بلاول بھٹو کو اپ سیٹ شکست
   

 کپل دیو نے انتخابات میں عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوشی کی بات ہے ،عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے ۔سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئے تو بے حد خوشی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:تختِ لاہور پر قبضہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں دلچسپ مقابلہ
   

واضح رہے کہ اس سے قبل رشی کپور نے کہا تھا کہ ”عمران خان نے بہت اچھی باتیں کیں ،میں بھی پچھلے دو دنوں سے یہ ہی کہہ رہا تھا جو تم نے پاکستان اور بھارت کے بارے میں کہا،مجھے امید ہے تم اپنے ملک کے ہمارے ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کامیاب ہو گے۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں