لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کی خواجہ سعد رفیق کو شکست

 لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کی خواجہ سعد رفیق کو شکست
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے اہم ترین حلقے این اے 131 سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے 84ہزار 313 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ سعد رفیق نے 83ہزار 633 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کا مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
   
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے مجموعی طور پر 14 میں سے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ن لیگ 10 سیٹوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں