عمران خان نے لاہور کے حلقے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا ، سعد رفیق کا الزام

عمران خان نے لاہور کے حلقے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا ، سعد رفیق کا الزام
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا۔

لاہور کے حلقے این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تھا لیکن وہ اس معرکے میں ناکام رہے۔لیگی رہنما نے شکست کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کی شکست ’شکستِ فاتحانہ‘ ہے کیوں کہ مسلسل 4 برس میڈیا ٹرائل، سازشوں، کھینچا تانی، عدالتی کارروائیوں اور دباؤ کا سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کی خواجہ سعد رفیق کو شکست

ان کا کہنا تھا کہ میرا سابقہ حلقہ 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا اور این اے 131 لاڈلے کے لیے تیار کیا گیا جب کہ پولنگ کے 22 گھنٹے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 40 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس کو نتائج دینے میں غیر معمولی تاخیر اور انکار کیا گیا جب کہ فوت شدہ لوگوں کے ووٹ بھی ڈالے گئے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ روپے میں خریدا، اندھا دھند پیسہ لُٹایا گیا اور ووٹ کی خرید و فروخت کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں