عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے گلوکار جواد احمد نے کتنے ووٹ حاصل کیے

عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے گلوکار جواد احمد نے کتنے ووٹ حاصل کیے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے اہم ترین حلقے این اے 131 سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے 84ہزار 313 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ سعد رفیق نے 83ہزار 633 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 131میں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم کے خلاف الیکشن لڑنے والے مشہور گلو کار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد صرف 362ووٹ حاصل کرسکے جبکہ ان کے مقابل امیدوار عمران خان جنہوں نے اس حلقے میں کامیابی حاصل کی 84313 ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جبکہ دوسرے نمبر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق رہے جنہوں نے 83633ووٹ حاصل کئے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے لاہور کے حلقے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا ، سعد رفیق کا الزام
   

تیسر ے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے سید مرتصی حسن رہے جنہوں نے 9780ووٹ حاصل کئے ۔ چوتھے نمبر پرپاکستان پیپلز پارٹی کے عاصم محمود نے 6746ووٹ لئے۔  پانچویں نمبر پرمجلس عمل کے وقار ندیم وڑائچ رہے جنہوں نے 1920ووٹ حاصل کئے ۔  جبکہ  چھٹےنمبر پرآزاد امیدوار فہیم خان لودھی نے647 ،ساتویں نمبر پر جواد احمد اور سنی تحریک کے طاہر اسلم 362، آٹھویں نمبر پر آزاد امیدوار ندیم احمد نے 354نمبر حاصل کئے ،  9ویں نمبر پرپاکستان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے محمد مدثر 141،دسویں نمبر پر آزاد امیدوار شعیب اللہ چیمہ 127، گیارویں نمبر پر میاں زاہد اسلام انجم 117،بارویں نمبر پرتحریک انصاف گیلانی کے مظفر علی 106،تیرویں نمبر پر آزاد امیدوارہمایوں اختر خان93جبکہ چودھویں نمبر پر آزاد امیدوار محمد جہانگیر ڈوگر 18ووٹ حاصل کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار جواد احمد کا شہباز شریف، عمران خان اور بلاول کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان
   

یوں ملک میں سب کو برابر ی کی سطح پر لانے اور ہر ایک کی تنخوا ماہانہ 50000ہزار کرنے کے دعویدار جواد احمد نے عمران خان کے مقابلے میں 362ووٹ حاصل کرکے حلقے میںآٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں