چین نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکی کردار کی حمایت کر دی

چین نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکی کردار کی حمایت کر دی
کیپشن: دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں، چین۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

بیجنگ: بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھانی پڑ گئی۔ چین نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حمایت کر دی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے اور دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں۔ دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے اور دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ دورۂ امریکا میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔