ملک میں 27 جولائی تک شدید بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

ملک میں 27 جولائی تک شدید بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

 لاہور: ملک بھر میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی تک شدید بارشیں ہوں گی۔

پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، گرمی کی چھٹی ہوگئی۔ گزشتہ روز کی بارش سے جمع ہونے والا پانی نشیبی علاقوں سے تاحال نہ نکالا جاسکا۔ کراچی میں اتوار سے منگل تک طوفانی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی پچھلا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی بادل کھل کر برسنے کی پیش گوئی، آئندہ دو دن کے دوران کئی مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا امکان۔

خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پر آج بھی تیز بارش ہوگی پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری۔ موسلا دھار بارشوں سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند جبکہ دریائے جہلم سے ملحقہ آبادیوں کیلئے فلڈ وارنگ جاری۔ منگلا، تربیلہ، دریائے چناب، سندھ اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری۔