پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،شمالی، جنوبی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،شمالی، جنوبی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پشاور: پاکستانیوں کی بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے اور شمالی، جنوبی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بجلی و توانائی حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ذخائر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں، اب تک تین مختلف مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، اس کی نیلامی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کنویں میں گیس اور تیل کی تلاش کے لیے ساڑھے تین کروڑ ڈالر درکار ہیں جو صوبہ اپنے بجٹ سے پورا نہیں کرسکتا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی عثمان غنی خٹک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے دو ارب روپے سالانہ کی آمدن متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اس منصوبے پر کام سرکاری کمپنی کو دیا جائے۔یاد رہے کہ 24 جولائی کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے سانگھڑ کےعلاقے پاندھی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سےیومیہ 520 بیرل خام تیل حاصل ہو گا جبکہ پاندھی گیس فیلڈ سےابتدائی طورپریومیہ91 لاکھ 20 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔