غلطی ہو جانے پر فورا معافی مانگنے کی قائل ہوں، حریم فاروق

غلطی ہو جانے پر فورا معافی مانگنے کی قائل ہوں، حریم فاروق

اسلام آباد: پاکستانیاداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے تو فورا معافی مانگنے کی قائل ہیں۔


حریم فاروق نے فلم ”جانان“ کے سیٹ پر اداکارہ ارمینہ خان کے ساتھ تنازعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا سرعام جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ کسی پر بات کرنے کی قائل ہیں لیکن اتنا ضرور کہیں گی کہ اگر ان کا اپنے ساتھی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو جائے تو وہ فورا معافی مانگ لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ”پرچی“ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ وہ ان کی پہلی پروڈکشن فلم تھی۔ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ”ہیر مان جا“ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔