محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

 محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: Image Credit: Cricket Afridi Twitter

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اتنا آسان نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے انہیں اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

یاد رہے محمد عامر نے جولائی دوہزار نو میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے چھتیس ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119  وکٹیں حاصل کی ہیں۔