وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات،مذہبی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات،مذہبی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
کیپشن: Image Source: Imran Khan Fb Page

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات،  وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے  ممتاز عالم دینعالم دین مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی,  نماز جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل وزیراعظم آفس گئے، وزیراعظم نے خود استقبال کیا۔

عمران خان کی  مولانا طارق جمیل سے  ملاقات میں مذہبی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورہ امریکہ سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی کسی بھی مذہبی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد جب پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے کا اعلان کیا تو اس وقت بھی مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم کو سلام پیش کرتا ہوں۔