ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کیلئے دعا گو ہوں : بلاول بھٹو زرداری

ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کیلئے دعا گو ہوں : بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے دعا گو ہوں ، صدر آصف زرداری دس برس بعد تمام الزامات سے بری ہوئے تھے .

آصف زرداری نے گزشتہ ادوار میں بغیر کسی جرم کے سزائیں کاٹیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے دعا گوہوں .

صدر آصف زرداری دس برس کے طویل عرصے بعد تمام الزامات سے بری ہوئے کوئی بھی الزام ان پر ثابت نہیں ہوسکا اور اس کے باوجود دس کی سزا کا حساب کون دے گا ؟