معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رجحانات فروغ پارہے ہیں ‘ فضیلہ قیصر

معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رجحانات فروغ پارہے ہیں ‘ فضیلہ قیصر

لاہور : سینئر اداکار ہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا کلیدی کردارہوتا ہے ،معاشرے میں عدم برداشت اور اسی طرز کے دیگر منفی رجحانات تیزی سے فروغ پارہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی روک تھام یا اصلاح کےلئے عملی طو رپر کاوشیں ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بڑی بڑی فیسیں تو مانگتے ہیں لیکن یہاں کردار سازی پر توجہ نہیں دی جاتی جبکہ والدین بھی اپنی مصروفیات کے باعث بچوں کو اس طرح وقت نہیں دیتے جس کی انہیں ضرورت ہے جس کے منفی نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جس طرح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اس میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں ہونی چاہئیں جس کےلئے والدین اور تعلیمی ادارے اپنا کردار اد اکریں ۔فضیلہ قیصر نے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے اس پلیٹ فارم کو نوجوان نسل کی بہترین تربیت کےلئے استعمال کرنا چاہیے۔