پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 23048 ہوگئی

Another 32 people were killed in Pakistan from Corona, bringing the total number to 23,048
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سے مزید بتیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اموات کی مجموعی تعداد تئیس ہزار اڑھتالیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید تین ہزار پانچ سو بہتر کیس سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسوں کی مجموعی تعداد دس لاکھ آٹھ ہزار چار سو چھیالیس ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے انچاس ہزار نو سو سیتالیس ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد تین لاکھ ستاسٹھ ہزار بانوے، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار نو سو پچیس، صوبہ پنجاب میں تین لاکھ ترپن ہزار دو سو اڑھتیس، اسلام آباد میں پچاسی ہزار سات سو اسی، بلوچستان میں انتیس ہزار پانچ سو اکہتر، آزاد کشمیر میں تئیس ہزار ترانوے اور گلگت بلتستان میں سات ہزار سات سو سیتالیس ہو گئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں دس ہزار نو سو اکتالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں پانچ ہزار آٹھ سو تیتیس، خیبر پختونخوا چار ہزار چار سو بیس، اسلام آباد سات سو ترانوے، گلگت بلتستان ایک سو تئیس، بلوچستان میں تین سو پچیس اور آزاد کشمیر میں چھ سو دس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔