میں نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی: مریم نواز

Azad Kashmir elections, results, Maryam Nawaz, PML-N, PTI, PPP

 لاہور: آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، کہا میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی ۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے ۔ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے ۔ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا ، جماعت جلد فیصلہ کرے گی ۔

مریم نواز کی طرح بلاول بھٹو نے بھی آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا ہے ۔ پی ٹی آئی 26 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی تنائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر پنی سیٹیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے حلقہ ایل اے 14 سے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑا ۔

آزاد کشمیر الیکشن کے 33 حلقوں میں 587 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں 12 سیٹوں پر 121 امیدوار میدان میں اترے ۔