اہم اسلامی ملک کے صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر دیا ،وجہ سامنے آگئی

Tunisian,Protesters in Tunisia,PM Tunisia,President Tunsania

تیونس کے صدر قیس سعید نےملک کے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کر دیا ،صدر کی جانب سے حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیر اعظم کیخلاف یہ قدم اُٹھا یا گیا ۔

 صدر نے تیونس کی پارلیمان کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے معطل کرنے اور تمام نائبین کے اختیارات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی فوری خطرے کے پیش نظر آئین کی دفعہ 80 کے تحت انہیں ایسے احکامات صادر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اس پیش رفت سے تیونس میں سیاسی اور اقتصادی بحران شدت اختیار کر چکا ہے ، صدر کی جانب سے یہ قدم گز شتہ روز حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد اٹھایا گیا ،،جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے تھے۔