آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عوام کے شکر گزار

 آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عوام کے شکر گزار
کیپشن: آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عوام کے شکر گزار
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔

fc206b7d420877ce31ccd56fdf40f1e0

انہوں نے لکھا کہ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے جبکہ ہم حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا جبکہ اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔