شوہر کے فون کی جاسوسی کرنے پر بیوی کو 3 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ

شوہر کے فون کی جاسوسی کرنے پر بیوی کو 3 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں شوہر کے فون کی جاسوسی کرنے پر بیوی کو 8 ہزار درہم سے زائد (3 لاکھ 58 ہزار روپے)  جرمانہ کردیا گیا ہے۔ 

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ کی سول کورٹ نے ایک خاتون کو 81 سو درہم اپنے شوہر کو بطور ہرجانے کے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 

خاتون پر الزام تھا کہ وہ شوہر اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان ہونے والی گفتگو شوہر کے موبائل سے چوری کرکے اس کی بیٹی کو بھیجتی رہی ہے۔

نجی گفتگو کے لیک ہونے کے بعد پہلی بیوی اور شوہر کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے جو بعد میں دونوں کے درمیان طلاق کا باعث بنے۔ 

اس سے پہلے راس الخیمہ ہی کی ایک عدالت ایک اور خاتون کو خفیہ طور پر شوہر کی ای میلز تک رسائی حاصل کرنے اور پھر نجی گفتگو شیئر کرنے کے الزام میں ایک ماہ قید کی سزا سناچکی ہے۔