ٹوکیو اولمپکس میں 13سالہ بچی نے سونے کا تمغہ جیت لیا

 ٹوکیو اولمپکس میں 13سالہ بچی نے سونے کا تمغہ جیت لیا
کیپشن: ٹوکیو اولمپکس میں 13سالہ بچی نے سونے کا تمغہ جیت لیا
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

ٹوکیو: اولمپک 2020 میں سخت مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، 13 سالہ نشیہ مومجی وومن گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ 

جاپان کی 13 سالہ نشیہ مومجی وومن اسکیٹ بورڈنگ ایونٹ میں اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جس کے بعد وہ اولمپک کی تاریخ میں سب سے کم عمری میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

سب سے کم عمر میں اولپمک گولڈ میڈل کا ریکارڈ رکھنے والی کھلاڑی کا نشیہ مومجی سے چند ہی ماہ کا فرق ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی مرجوری گیسٹررنگ نے1936 میں برلن میں ہونے والے مقابلوں میں “اسپرنگ بورڈ” ڈائیونگ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 13 سال 267 دن تھی۔