حکومت پنجاب نے سپیریئر کالج لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت پنجاب نے سپیریئر کالج لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور: حکومت پنجاب نے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ سپیریئر کالج لاہور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ 

سپرئیر یونیورسٹی لاہور کا بل 9 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا، 23 جولائی کو گورنر پنجاب کے دستخطوں سے یہ قانون بنا جس کا حکومت پنجاب کا گزٹیڈ نوٹیفکیشن آج سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کے حوالے کیا۔ 

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیم کی ترویج ہی ہماری بنیادی پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ 

چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چودھری پرویز الٰہی کا وزارت اعلیٰ کا دور ہو یا بطور سپیکر انہوں نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کی سرپرستی کی ہے۔ چوہدری پرویز الہی کی تعلیم دوست پالیسیوں خصوصاً پڑھا لکھا پنجاب کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب چودھری سرور کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی علم دوستی اور ذاتی دلچسپی سے سپیریئر یونیورسٹی  کا بل پاس ہوا۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ 

دوسری طرف سپیریئر یونیورسٹی کے رضا حسن آڈیٹوریم میں اس کی (نئی شناخت) اور لوگو ری ویل کرنے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان تھے۔ 

انہوں نے پاکستانیو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی سب سے زیادہ فیکلٹیز کے ساتھ سب سے بڑی یونیورسٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ اس کا تھری یو ون ایم پروگرام (تھری ایئرز ان یونیورسٹی اینڈ ون ایئر ان مارکیٹ) نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ اس کا انٹر پینیوریل ٹیچنگ اینڈ ٹریننگ پروگرام (ای ٹی ٹی پی) جس کو پاکستان میں متعارف کرانے کا سہرا اس کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان جو برطانیہ سے اس میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں کے سر جاتا ہے۔ 

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان  نے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی کا تیسرا مقبول عام پروگرام "ایموشنل انٹیلی جنس" کا ہے جس کے ذریعے طلبا میں چھپے ہوئے جوہر کو تلاش کر کے اسے تراشا جاتا ہے اور سنوارا جاتا ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی کے پروریکٹر ڈاکٹر نظام بھی درس و تدریس کے میدان میں بلند مقام کے حامل ہیں۔ اب سپرئیر یونیورسٹی کو بگر ، بولڈر اور سپرئیر کے نام سے یاد کیا جائے گا۔