کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 1 شخص جاں بحق

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 1 شخص جاں بحق

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 439 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مریض انتقال کر گیا جبکہ 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں