دنیا بھر میں سینئر جج ہی تمام اہم کیسز کو سنتے ہیں: فواد چودھری

دنیا بھر میں سینئر جج ہی تمام اہم کیسز کو سنتے ہیں: فواد چودھری

اسلام: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سینئر جج ہی تمام اہم کیسز کو سنتے ہیں ۔ اگر کوئی عوام کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تو اس سے بحران آتے ہیں ۔

ملیکہ بخاری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یہ بڑا آئینی بحران ہے جس نے ملک کی آئینی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔ عوام کے منتخب وزیراعظم کیخلاف کیس سنا گیا اور اسے گھر بھیج دیا گیا ۔ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا تھا ، ان کیخلاف سازش کیوں کی گئی ؟ جن لوگوں نے عمران خان کیخلاف سازش کی وہ آج شرمندہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ انتخاب میں مقدمہ ہے ووٹ درست گنے گئے یا نہیں ، حکومتی اتحاد کے وکلا نے طویل گفتگو کی ، ان کے پاس دلیل نہیں تھی ۔ کوئی سپریم کورٹ کی سماعت کا بائیکاٹ کرے ، اس بارے کبھی نہیں سنا ۔ کیا یہ کہنا چاہتے ہیں حکومت سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی ۔ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اسی لئے فرار کا فیصلہ کیا ۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز اور ملک احمد خان نے ہار کو تسلیم کیا ، 186 والے کو بٹھا کر 179 والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا جائے جمہوریت ایسے نہیں چلتی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ سے جو سلوک کیا وہ ناقابل قبول ہے ۔ انہیں عوام کی رائے تسلیم کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جانا چاہئے ، عدلیہ کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے ، بلیک میلنگ ختم کی جائے ۔

رہنما پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے کہا کہ اعلیٰ عدالت نے ظرف دکھایا ، ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ آئین واضح ہے ، اگر عدالت پر الزامات لگائے گئے تو آپ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ۔ گزشتہ روز جتھے نے اعلیٰ عدالت پر حملہ کیا ۔

مصنف کے بارے میں