ملک بھر میں 27 جولائی سے بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں 27 جولائی سے بارشوں کی پیش گوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 27 سے 31 جولائی کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور حافظ آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ 
اسی طرح راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے لہٰذا مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔

مصنف کے بارے میں