اللہ زرداری کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے: فواد چوہدری

اللہ زرداری کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، وہ مسلم لیگ (ن) کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے حکومتی اتحادی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے مگر یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 16 نشستیں مسلم لیگ (ن) ہار گئی ہے، 20 نااہل ہونے والوں میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا جبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے کیس میں دلائل مکمل ہو گئے ہیں اور اب پونے 6 بجے فیصلہ آئے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو محفوظ اور مضبوطً کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے اور عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔آصف علی زرداری (ن) لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنا استحکام آئے گا۔

مصنف کے بارے میں