وزیر خارجہ کی وزیر خزانہ سے اہم ملاقات 

وزیر خارجہ کی وزیر خزانہ سے اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے ملاقات کی۔اجلاس میں  ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی مشنز اور وزارت خارجہ سے متعلق مختلف مالیاتی امور پر غور کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و  ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر خزانہ نے وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

اجلاس میں  ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ملاقات میں بیرون ملک پاکستانی مشنز اور وزارت خارجہ سے متعلق مختلف مالیاتی امور پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے بیرون ملک غیر ملکی مشنز کی اہمیت اور شراکت کو تسلیم کیا۔ وزیر خارجہ کو ان کے مالی مسائل کو مناسب طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کے حل کے لیے عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں