جوڈیشل مارشل لالگادیا گیا: مریم نوازکا سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت رد عمل

جوڈیشل مارشل لالگادیا گیا: مریم نوازکا سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت رد عمل
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگادیا گیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "جوڈیشل کوپ"۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ حکومت ڈٹ جائے اور  اس موقع پر اٹھنا چاہیے۔ موقع پر اٹھیں یا سٹیس کو قائم رکھیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا ہے اور گورنر کو ان سے ساڑھے گیارہ بجے حلف لینے کا حکم دیا ہے اگر گورنر نہ حلف لیں تو صدر پرویز الہٰی سے حلف لیں۔ 

مصنف کے بارے میں