پرویز الہٰی کے وزرا کون کون ہوں گے؟ نام فائنل

پرویز الہٰی کے وزرا کون کون ہوں گے؟ نام فائنل
سورس: File

لاہور:پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ کابینہ کے پورٹ فولیوز سنئیر قیادت سے مشاورت کے بعد فائنل کیے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل وزرا ہی نئی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ یاور بخاری،ہاشم جواں بخت مراد راس،حافظ ممتاز احمد،سردار حسین بہادر ،تیمور خان ، یاسمین راشد،راجہ بشارت،فیاض الحسن چوہان شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما محمود الرشید،میاں اسلم،راجہ یاسر ہمایوں،سبطین خان، ق لیگ سے حافظ عمار یاسر،محمد رضوان وزرا کی دوڑ میں شامل ہیں۔ 

دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مخدوم زین قریشی اور محسن لغاری کے نام زیر غورہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محسن لغاری مضبوط امیدوار سمجھے جانے لگے ہیں۔

مصنف کے بارے میں