کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوب گئی،9افراد ہلاک30 لاپتہ

کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوب گئی،9افراد ہلاک30 لاپتہ

بوگوٹا: کولمبیا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک اور  30 لاپتہ ہو گئے۔کشتی میں 160افراد سوار تھے ،کشتی ڈوبنے کا حادثہ گواٹاپے ڈیم کے قریب پیش آیا ،امدادی کارکن ریسکیو کے کام میں حصہ لے رہے ہیں جن فائر فائٹرز اور غوطہ خور شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے کولمبیا کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاحوں میں مقبول جھیل منڈیلین میں پچیس جون بروز اتوار ایک کشتی کی غرقابی کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جب یہ حادثہ رونما ہوا تو اس کشتی میں تقریبا ایک سو پچاس افراد سوار تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق المیراتے نامی یہ بڑی فیری جب اچانک ڈوبنا شروع ہوئی تو امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے تھے۔

اس حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملکی صدر خوان مانوئل سانتوس نے چھبیس جون بروز پیر صحافیوں کو بتایا کہ کم ازکم نو افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ اکتیس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ دوسری طرف مارگاریٹا ماریا مونکاڈا کے ہنگامی آفات سے نمٹنے کے شعبے سے وابستہ ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ نو لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ اٹھائیس افراد کی تلاش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں