رات بھر بیٹری چارج کرنے سے سمارٹ فون پر پڑنے والے اثرات

لاہور: اگر آپ بھی اپنا سمارٹ فون رات بھر چارج پر لگاتے ہیں تو آج ہی یہ عادت بدل لیں۔کیونکہ ایسا کرنے سے سمارٹ فون کی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔

رات بھر بیٹری چارج کرنے سے سمارٹ فون پر پڑنے والے اثرات

لاہور: اگر آپ بھی اپنا سمارٹ فون رات بھر چارج پر لگاتے ہیں تو آج ہی یہ عادت بدل لیں۔کیونکہ ایسا کرنے سے سمارٹ فون کی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون درحقیقت اسمارٹ ہوتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کب چارجنگ کو روک دینا چاہئے۔اینڈرائیڈ فونز اور آئی فونز میں ایسی چپس ہوتی ہیں جو بیٹری فل چارج ہونے پر اضافی بجلی کے کرنٹ کو جذب نہیں کرتیں۔تو آفیشل چارجر سے فون کو رات بھر چارج کرنے پر نقصان کے لیے فکرمند نہیں ہونا چاہئے، تاہم یہ بھی حقیقت اسے عادت بنالینا فون کی بیٹری کو نقصان پہنچاتا ہے۔
بیشتر فونز کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ بجلی کے کرنٹ کو جتنا تیز ہوسکے، قبول کریں، جس سے چارجنگ ٹائم میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔تاہم جب کرنٹ کی روانی مسلسل ایک سے دوسری سمت کی جانب جائیں تو یہ بیٹری کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔یہ اس وقت تو ٹھیک ہے جب آپ نے فون ایک سال بدلنے کا فیصلہ کررکھا ہو، تاہم زیادہ عرصے تک استعمال پر بتدریج بیٹری کی زندگی چھوٹی ہونے لگتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جب آپ اپنی ڈیوائس کو ہر وقت تیز چارجنگ پر رکھتے ہیں تو بیٹری کی زندگی بہت جلدی ختم ہونے لگتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ اپنے فون کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک چلانا چاہتے ہیں تو چارجر کو کم طاقتور ڈیوائس کی طرح استعمال کریں۔اسی طرح اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون کی بیٹری اوور ہیٹ نہ ہوں، کیونکہ زیادہ درجہ حرارت ان پر دباو¿ بڑھاتا ہے جس سے وہ جلدی خراب ہونے لگتی ہیں۔