فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

کراچی :لالی ووڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

پاکستانی فلم کے ٹریلر نے ثابت کردیا کہ فلم کی کاسٹ کی جوانی پھر واپس آگئی۔قریبا 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نامعلوم افراد جیسی کامیاب سیریز کے ہیرو فہد مصطفیٰ بھی نظر آئیں گے۔

فہد مصطفیٰ نے فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے اس سیریز کی پہلی فلم میں جلوے دکھائے۔اسی طرح اس فلم میں اداکارہ ماورا حسین بھی اپنی خوبصورتی اور جوانی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید پہلے دشمن تھے یا بعد میں دشمن بنے، کیوں کہ انہیں جہاں دوستی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی نے 3 وکٹیں گرا دیں

ٹریلر میں پہلی فلم کی طرح خوب کامیڈی ڈائلاگس سننے کو ملتے ہیں، ساتھ ہی ٹریلر میں پاکستان اوربھارت کے لہراتے جھنڈوں نے شائقین کے انتظار کو مزید بڑھادیا ہے۔ٹریلر میں پنجابی اسٹائل کے گانوں کی دھنیں بھی شامل کی گئیں ہیں، جنہیں سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں میوزک بھی خوب سننے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا پہلی بار منظر عام پر آگیا

”جوانی پھر نہیں آنی 2‘ ‘کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے اور اسے رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں