صلاح کے فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس مسترد

صلاح کے فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس مسترد
کیپشن:  فٹبالر نے کسی سے بھی فٹبال چھوڑنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،مصری فٹبال ایسوسی ایشن،فوٹو سکرول


ماسکو:مصر نے اپنے سپر اسٹار محمد صلاح کی جانب سے چیچنیا میں ملنے والی پبلسٹی پر برہمی اور انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔بعض میڈیا ذرائع میں دعوی کیا گیا تھا کہ صلاح چیچنیا میں ملنے والی خصوصی توجہ سے خوش نہیں جہاں پر مقامی حکمران رمضان قادریوف انھیں اعزازی شہریت دے چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ صلاح نے اس پر انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کی دھمکی دی تاہم مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ فٹبالر نے کسی سے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم یہاں پر فٹبال کھیلنے آئے اور باقی معاملات کے لیے فیفا موجود ہے۔