ن لیگ نے الیکشن جیت کر آبی بحران حل کرنے کا نعرہ لگا دیا

ن لیگ نے الیکشن جیت کر آبی بحران حل کرنے کا نعرہ لگا دیا
کیپشن: 10 ہزار میگا واٹ بجلی 5 سال میں پیدا کی جس کی مثال نہیں ملتی، شہباز شریف۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: صدر مسلم لیگ ن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کر دے گی جبکہ صرف بھاشا ڈیم ہی مسائل کا حل ہے۔ 10 ہزار میگا واٹ بجلی 5 سال میں پیدا کی جس کی مثال نہیں ملتی اور پاور پلانٹس ماضی کے منصوبوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر لگے۔

انہوں نے کہا بجلی کے منصوبے پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم قدم ہے اور بھارت کے مقابلے میں ہمارے پاس پانی کم ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا بھاشا ڈیم منصوبے کی فزیبلیٹی تیار ہے اگر آئندہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو بھاشا ڈیم اولین ترجیح ہو گی کیونکہ بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قمر الاسلام اور وسیم اجمل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور کراچی کے امن کو بحال کیا اور اس شہر کی روشنیاں دوبارہ لوٹ رہی ہیں۔

خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں اور اپنے دورے کے دوران سیاسی ، کاروباری اور سماجی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں