شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں: عمران خان 

شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں: عمران خان 
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، انہوں نے کہا کہ  ( ن ) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، ( ن ) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی ریحام خان کی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔ دریں اثناءعمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرلیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی آئی کی حکومت آجائے گی تو گروپنگ کا خاتمہ ہوجائےگا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
 

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے کیونکہ یہ عمل کرپشن کو پروموٹ کرتا ہے ۔پی آئی اے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں