نوازشریف سے پوچھتا ہوں میں نے کو ن سا جرم کیا ہے؟ چوہدری نثار

10:13 PM, 26 Jun, 2018

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے ایک شخص کی وفاداری کو 34 سال دیئے مگر اس شخص نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ نوازشریف سے پوچھتا ہوں میں نے کو ن سا جرم کیا ہے؟ 

 ٹیکسلا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ زندگی کے 34 سال اپنے حلقے کودیے، ٹیکسلا میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے۔ ٹکٹ کا لالچ نہیں ، ہمیشہ عزت کیلئے سیاست کی، عوام ٹکٹ کونہیں کارکردگی کوووٹ دیتے ہیں، اگرٹکٹ کالالچ ہوتاتوعمران خان نے مجھے آفرکی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں: عمران خان 
 
 سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اقتدار کا شوق ہوتا تو وزیر داخلہ کا عہد ہ نہ چھوڑتا، میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ٹھیک نہیں، مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوے کے لیے تیاریاں زوروشورں سے جاری
 
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

مزیدخبریں