روس کاایس 500 سیم میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کاایس 500 سیم میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: Image by Armada International

ماسکو: روس نے جدید صلاحیتوں کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 500 سیم میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ایس 500 سیم میزائل کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد میزائل سسٹم کی سیریز پروڈکشن کے لیے تیار ہے۔

لانگ رینج میزائل سسٹم جدید اینٹی میزائل صلاحیتوں سے لیس ہے۔