پاکستانی نژاد برطانوی آرچر دانیال بلال عالمی آرچری کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وصال محمد خان

پاکستانی نژاد برطانوی آرچر دانیال بلال عالمی آرچری کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وصال محمد خان


اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی آرچر دانیال بلال عالمی آرچری کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ عالمی آرچری کپ یکم جولائی سے برلن، جرمنی سے شروع ہوگا جس میں دنیا بھر سے آرچر شرکت کریں گے اور پاکستان پہلی بار عالمی کپ میں شرکت کر رہا ہے۔

عالمی کپ ٹورنامنٹ 7 جولائی تک جاری رہے گا۔ وصال محمد خان نے امید ہے کہ دانیال بلال عالمی آرچر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دانیال بلال عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں برطانیہ میں تربیت کر رہے ہیں۔