قوی خان کےساتھ کام کر کے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ‘ ثناءجاوید

قوی خان کےساتھ کام کر کے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ‘ ثناءجاوید

لاہور:خوبرو اداکارہ اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ لیجنڈاداکار قوی خان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے ، ان جیسے اداکار ہمارے لئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیںجن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔

ثناءجاوید نے کہا کہ قوی خان بڑی محبت اور شفقت کے ساتھ جونیئرز کی رہنمائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل میں ہمیشہ ان کے لئے احترام موجود رہتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ڈرامہ سیریل ”ڈر خدا سے “میں بھی قوی خان کے ہمراہ کام کر رہی ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں میں پڑھنا اور عملی تجربے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ میں ہمیشہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے نتائج بھی سامنے آتے ہیں ۔