مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا مشورہ دیدیا

مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے دھاندلی سے بات شروع کی تھی معاملہ اب عوام کی داد رسی کا ہے۔ انہوں نے 25 جولائی کا یوم سیاہ منانے کا مشورہ دیدیا۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات اور حکومت کے خاتمے کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔ حکومت کو گھر بھجوانے کے لئے سڑکوں پر بھی آنا پڑے تو نکلنا چاہیے۔ انہوں نے اسلام آباد لاک ڈاون کا مشورہ بھی دیدیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر کسی لائحہ عمل پر متفق ہوں۔ چوری کے ووٹوں سے بنی حکومت نے عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی تو بہت برا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر وہ حربہ اختیار کرنا چاہیے جس سے حکومت کو گھر بھیجا جاسکے۔ عوام دشمن بجٹ نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ غیر مناسب بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔