نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بٹینگ جاری

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بٹینگ جاری

برمنگھم : نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ابتدا ء میں ہی کیوی ٹیم کو اوپننگ بلے باز  مارٹن گپٹل سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ 

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے گپٹل کو آؤٹ کیا ۔ 

جس کے بعد 24 رنز پر کیوی کھلاڑی کولن منرو کو شاہین آفریدی نے وکٹوں کے پیچھے شکار کروایا ۔ کولن منرو 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا ۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مطابق آدھا گھنٹہ تاخیر کے بعد بھی میچ پچاس پچاس اوور کا ہی ہوگا۔ تاہم میچ کے دوران بارش کی صورت میں میچ میں مقررہ پچاس اووروں میں کمی کا امکان ہو سکتا ہے ۔ 

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں لگ رہا مگر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی ۔