افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے

افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے
Image Source: Ashraf Ghani Twitter Account

اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی 27اور28جون کو وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے2روزہ دورےپراسلام آبادپہنچیں آئیں گے۔  


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ،افغان صدر  اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 27 اور 28 جون کو  2 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان صدرکےہمراہ اعلیٰ حکومتی وزرااورسرمایہ کاروں کاوفدبھی پاکستان آئیگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے، صدرعارف علوی سےبھی افغان صدرکی ملاقات ہوگی۔

                                                    

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امن عمل،اقتصادی شعبوں میں تعاون،سکیورٹی،تجارت پرتبادلہ خیال ہوگا مذاکرات میں عوامی رابطوں کوبڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا، شرف غنی لاہورکادورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔