کرکٹ ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: Cricket World Cup Twitter Account

برمنگھم:کرکٹ ورلڈ کپ 2019 نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کے لیے 238رنز کاہدف دے دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکو رکیے ۔ جیمی نیشام 97رنزبناکرنا قابل شکست رہے۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان 238 رنز کا ہدف دےدیا،  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکو رکیے ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہیں ہو سکا  اور  5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا۔

 شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کیا آؤٹ کیا  تو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکا ر ہو گئی۔شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ ہوئے  راس ٹیلر کو 3  کے انفرادی رنز پر آؤٹ کردیا، شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا ۔شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل ہو کے بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

 

نیوزی لینڈ کے جمی نیشم 97 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے کولن ڈی گرینڈہوم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، نیشم اور گرینڈ ہوم نے  ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی ۔ کپتان کین ولیمسن نے41رنز اسکور کیے ۔  نیوزی لینڈ نےآخری 10 اوورز میں 85 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے  شاہین آفریدی نے 28 رنز دےکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاداب خان اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل نے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔