ایچ ای سی لاہور آفس نے میرٹ کو نظر انداز کر دیا

ایچ ای سی لاہور آفس نے میرٹ کو نظر انداز کر دیا

لاہور : ایچ ای سی نے گزشتہ سال آن لائن ایپلیکیشن پورٹل متعارف کروایا جس کے تحت درخواست دہندگان بآسانی اپنی دستاویزات جمع کروانے کی تاریخ بُک کر سکتے ہیں۔تاہم ایچ ای سی کے لاہور دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر محمد کی سفارش پر ہزاروں امیدواروں کی درخواستوں کو بالائے طاق رکھ کر من پسند امیدواروں کی درخواستوں کو فاسٹ ٹریک پر رکھا جارہا ہے۔

 

اس سلسلے میں پیر کو بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے وقاص اسلم ولد محمد اسلم کی درخواست نمبر (476796) کے تحت پانچ کاغذات کی تصدیق کی گئی۔

 

 واضح رہے کہ وقاص اسلم کوآن لائن پورٹل نے 31 جولائی 2019ءکی تاریخ دی تھی لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر محمد کی سفارش پر ان کا یہ کام پانچ ہفتے قبل ہی کر دیا گیا۔ ہزاروں درخواست دہندگان اب بھی اپنی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ سراپہ احتجاج ہیں کہ اگر آن لائن ایپلیکیشن پورٹل کے باوجود کام سفارش کے تحت ہورہے ہیں تو پھر اس نظام کی ضرورت کیوں؟

ان کا مطالبہ ہے کہ بشیر محمد جیسے اعلیٰ عہد داران کی انکوائری بلوائی جائے اور سفارشی درخواست دہندگان سے بھی آڑے ہاتھوں نپٹا جائے۔