ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن  کی اے پی سی کوبے روزگار لوگوں کا اجتماع قرار دےدیا

ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن  کی اے پی سی کوبے روزگار لوگوں کا اجتماع قرار دےدیا
کیپشن: Image Source: Dr Shahbaz Gill FB Page

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن  کی آل پارٹیز کانفرنس پر رد عمل  دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی اعلامیہ سے عوام کو شدید مایوسی ہوئی اپوزیشن کی جانب سے خواہ مخواہ چائے کی پیالی میں طوفان مچانے کی کوشش کی گئی۔

 

ڈاکٹر شہباز گل نے  کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد میں بے روزگاروں لوگوں  کا اجتماع ہوا، مولانا باقی پارٹیوں کو بھی اسمبلی سے مستعفی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ سمجھدار نکلے اور اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ 

 

شہباز گل نے کہا کہ پورا پورا خاندان بیرونی دوروں پر ہمراہ رکھنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں معیشت پر عوام کو گمراہ نہ کریں، اشتہاری اسحاق ڈار کو ملک واپس بلائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  کہ ڈان لیکس، میمو گیٹ سکینڈل اور جندال کے پارٹنر خارجہ پالیسی کو نہیں جانتے ہیں۔ قومی اداروں پر تنقید کرنے والوں کے منہ سے قومی سلامتی کی بات اچھی نہیں لگتی ۔