وائٹ ہاوس کے سابق ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامناسب شخصیت قرار دیدیا

وائٹ ہاوس کے سابق ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامناسب شخصیت قرار دیدیا
image by facebook

نیویارک : وائٹ ہاوس کے سابق ترجمان اینتھنی سکاراموسی نے ایران کو تجویز دی کہ وہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی کو کم کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ بہت بے خوف انسان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس کے سابق ترجمان اینتھنی نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بے خوف ، لاپراو انسان قرار دے دیا ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کسی طور پر بھی سیاستدان نہیں ہیں ۔

سابق ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ ایران کو چاہئے کہ وہ امریکہ کو جواب دینے کی بجائے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دے کیونکہ ٹرمپ نے اب تک امریکہ میں سب

سے زیادہ بجٹ فوج کے لیے رکھا ہے  , ہتھیاروں پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی  جا رہی ہے ، ٹرمپ کسی طور پر بھی سیاستدان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی وائٹ ہائوس کو ذہنی مریض قرار دیا تھا اور ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں امریکہ کو کھری کھری سنائی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھی ہے ۔