افغان صدر اشرف غنی کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : افغان صدر اشرف غنی کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، دورے کے دوران افغان صدر وزیر خارجہ ، وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں کریں جبکہ لاہور میں بزنس فورم سے خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 27 اور 28 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، اعلیٰ سطح وفد ، سینئر حکام اور کاروباری افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان صدر وفد کے ہمراہ صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جس میں سیاسی تجارتی ، اقتصادی ، سیکیورٹی ، امن عمل پر بات چیت ہوگی۔