اے پی سی مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہوگئی: فردوس عاشق اعوان

اے پی سی مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہوگئی: فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی ناکام ہوگئی ، اپوزیشن کو بھرپور کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے ردعمل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ اے پی سی مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہوگئی ۔

اے پی سی میں خواہشات کے تابع پتلی تماشا چلتا رہا ، سب نے دیکھ لیا ہے کہ حکومت گرانے کی دھمکیاں دینے والے ایک بیانیہ پر متفق نہیں ہو سکے ، اپوزیشن رہنمائوں نے کرپشن لفظ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

اے پی سی ایجنڈے میں ٹارگٹڈ جھلک نظر آئے گی مگر اعلامیہ میں کرپشن کا لفظ تک نہیں ہے ،  مولانا فضل الرحمن نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔