ورلڈ کپ 2019: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2019: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

برمنگھم :ورلڈ کپ 2019 پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز اسکور کیے ۔ 

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ کا  237 رنز  کا ہدف پاکستان نے1 .49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری 101 اسکو ر کی انہوں نے 101  رنز بنائے، بابر اعظم شاندار کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ 

پاکستان کی جانب سےحارث سہیل 68،  محمد حفیظ32 ،امام الحق 19 اور فخر زمان نے 9 رنز بنائے. 

اس سے قبل   نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکو رکیے ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہیں ہو سکا  اور  5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا۔

 

 شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کیا آؤٹ کیا  تو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکا ر ہو گئی۔شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ ہوئے  راس ٹیلر کو 3  کے انفرادی رنز پر آؤٹ کردیا، شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا ۔شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل ہو کے بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

 

نیوزی لینڈ کے جمی نیشم 97 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے کولن ڈی گرینڈہوم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، نیشم اور گرینڈ ہوم نے  ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی ۔ کپتان کین ولیمسن نے41رنز اسکور کیے ۔  نیوزی لینڈ نےآخری 10 اوورز میں 85 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے  شاہین آفریدی نے 28 رنز دےکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاداب خان اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔