عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آج تشدد کے شکار متاثرین کی حمایت کا عالمی دن ہے.

یو این رپورٹ نے بھارتی افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی، عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموشی ناقابل قبول ہے، مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر بھارتی فوج مظالم کر رہی ہے۔