پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا

پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو جائے گی، ذرائع۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹراضافہ کر دیا۔وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔