سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ہزار خان کھوسو گزشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 
میر ہزار خان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، مرحوم کی میت کوئٹہ سے کل ان کے آ بائی گاؤں لائی جائے گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 95 سالہ میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم کے علاوہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوة کے عہدے پر بھی فائز رہے۔