عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے ہر طرح کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے ہر طرح کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان کو ہر طرح کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے، بجٹ پیش ہونے سے پہلے اعتراضات اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے اعتراضات اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن کو دعوت دی تھی کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنے خیالات کا اظہار کرے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کے حوالے سے رولنگ بھی دی ہے اور وہ اچھا کردارادا کررہے ہیں۔
وزیر تعلیم بلوچستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وہ میرے لئے قابل احترام ہیں، میرا ان سے کوئی گلہ نہیں ہے، وہ کبھی ناراض اور کبھی خوش ہو جاتے ہیں، یارمحمد رند میرے والد کے ساتھی رہے، میں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، ان کا استعفیٰ منظور کرنا یا نہ کرنا گورنر کا کام ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان کو ہرطرح کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔